ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / رینش بنا سکتا ہے ہندوستانی اسپنروں پر دباؤ:مونٹی پنیسر

رینش بنا سکتا ہے ہندوستانی اسپنروں پر دباؤ:مونٹی پنیسر

Thu, 19 Jan 2017 19:55:21  SO Admin   S.O. News Service

میلبورن،19جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان دورے کے لئے کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اسپن مشیر مقرر کئے گئے انگلینڈ کے اسپنر مونٹی پنیسر کا خیال ہے کہ نوجوان اوپنر میٹ رینش ہندوستان کے اسٹار اسپنروں پر دباؤ بنا سکتا ہے۔پنیسر نے کہا کہ رینش کا قد آر اشون اور روندر جڈیجہ کو کھیلنے میں اس کی مدد کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رینش 6فٹ 3انچ لمبا ہے اور اس کا قدم لمبا ہے جس کا وہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔رینش نے اس ماہ کی شروعات میں ایس جی سی ٹیسٹ میں 184رنز بنائے اور پنیسر کا خیال ہے کہ طویل بلے بازی سے مخالف ٹیم پر دباؤ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سب سے اہم یہ ہوگا کہ کیا آسٹریلوی بلے باز پہلی اننگز میں 120یا 150اوور کھیل سکتے ہیں۔اس سے گیند بازوں کو جارحانہ ہونے کا موقع مل جائے گا۔آسٹریلیا نے ہندوستان میں 2004کے بعد سے کوئی ٹیسٹ نہیں جیتا ہے۔ایشیا میں آخری بار سیریز اس نے 2011میں سری لنکا کے خلاف جیتی تھی۔برصغیر میں وہ مسلسل 9ٹیسٹ ہار چکے ہیں۔ہندوستان کے خلاف 4ٹیسٹ میچوں کی سیریز فروری مارچ میں ہوگی۔


Share: